والی بال میچ کے دوران اونچی آواز میں ساؤنڈ سسٹم چلانے پر پولیس کا چھاپہ، ملزم فرار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) والی بال میچ کے دوران اونچی آواز میں ساؤنڈ سسٹم چلانے پر پولیس کا چھاپہ، ملزم فرار، سامان قبضے میں لے لیا گیا۔
پولیس کے مطابق مخبر کی اطلاع پر تھانہ بھیرہ کی گشت پر مامور ٹیم نے وزیدی پل کے قریب چھاپہ مارا تو محمد اسلم مبینہ طور پر اونچی آواز میں ساؤنڈ سسٹم چلا کر والی بال میچ کروا رہا تھا۔ پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزم موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے موقع سے دو اسپیکر، ایک جزیٹر اور ایک کنٹرولر قبضے میں لے لیے ۔ پولیس کے مطابق موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی تاہم کوئی بھی شخص گواہ بننے پر آمادہ نہ ہواپولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments