پپلاں گھر سے دو خواتین مبینہ طور پر اغواء
کندیاں(نمائندہ دنیا)پپلاں گھر سے دو خواتین مبینہ طور پر اغواء، مقدمہ درج تفتیش جاری۔
تفصیلات کے مطابق پپلاں کے علاقے ڈب بلوچاں میں گزشتہ روز فجر کے وقت ایک گھر سے دو خواتین، شادی شدہ یاسمین اور اس کی غیر شادی شدہ سگی بھتیجی چودہ سالہ عروج ناز، کو مبینہ طور پر تین نامعلوم نقاب پوش مسلح افراد گن پوائنٹ پر اغواء کرکے لے گئے متاثرہ خاندان کے مطابق ملزمان دو گاڑیوں اور ایک موٹر سائیکل پر سوار تھے اطلاع ملتے ہی پپلاں پولیس نے متاثرہ شخص کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش اور مغویہ خواتین کی بحفاظت بازیابی کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments