دو بچوں کی ماں آشنا کے ساتھ فرار، نقدی وزیورات بھی لے گئی
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)دو بچوں کی ماں مبینہ طور پر آشنا کے ساتھ فرار، نقدی و طلائی زیورات بھی لے گئی۔
تھانہ بھاگٹانوالہ کی حدود چک نمبر 23 الف جنوبی میں دو بچوں کی ماں مبینہ طور پر اپنے آشنا کے ساتھ بچوں سمیت گھر سے فرار ہوگئی، جبکہ گھر سے نقدی اور طلائی زیورات بھی غائب پائے گئے ۔متاثرہ شخص احمد شیرکے مطابق تنویر کا ان کے گھر آنا جانا تھا۔ گزشتہ رات وہ مبینہ طور پر اس کی بیوی کو دو بچوں سمیت اپنے ہمراہ لے کر فرار ہوگیا۔ متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ ملزمان نے گھر کے تالے توڑ کر اندر سے 4 لاکھ روپے نقدی جبکہ 30 ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات بھی لے لیے ۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے ، جبکہ متاثرہ شخص کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments