جعل سازی، فراڈ اور کاغذات میں ٹیمپرنگ کرنے پر ایک شخص گرفتار

جعل سازی، فراڈ اور کاغذات میں  ٹیمپرنگ کرنے پر ایک شخص گرفتار

کندیاں(نمائندہ دنیا)پپلاں پولیس خدمت مرکز پپلاں میں کاغذات کی ویری فکیشن کے لیے آنے والے چک نمبر 9 ایم ایل کے رہائشی محمد شفیق ولد محمد نذیر کو مبینہ طور پر جعل سازی، فراڈ اور کاغذات میں ٹیمپرنگ کرنے پر پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے ، اپنے بیٹے اور سگے بھتیجے کے ویری فکیشن کاغذات میں مبینہ جعل سازی کی اور حتیٰ کہ ڈی پی او میانوالی کے دستخط بھی تبدیل کیے گئے تھے خدمت مرکز کے عملے نے مہارت اور ہوشیاری سے معاملہ پکڑ کر ملزم کو تھانہ پپلاں پولیس کے حوالے کردیاپپلاں پولیس نے سرکار کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...