شوہر نے ناراض ہو کر میکے آئی بیوی کو فائرنگ سے زخمی کردیا
خاوندمسلح افراد کے ہمراہ گھر میں داخل ہوگیا اور حملہ کردیا، مقدمہ درج
بھاگٹانوالہ(نمائندہ دنیا)تھانہ بھاگٹانوالہ کی حدود چک نمبر 51 جنوبی میں شوہر نے مبینہ طور پر ناراض ہو کر میکے آئی بیوی کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق عنصر بی بی گھریلو لڑائی جھگڑے سے تنگ آکر ناراض ہو کر اپنے بھائی کے گھر آئی ہوئی تھی کہ اس کا خاوند شاہد عمران اپنے ساتھیوں محمد ارسلان، سکندر حیات، محمد اکرم اور چار نامعلوم مسلح افراد کے ہمراہ گھر میں داخل ہوگیا اور مبینہ طور پر حملہ کردیا۔اس دوران شاہد عمران کی فائرنگ سے عنصر بی بی زخمی ہوگئی، جبکہ ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی خاتون کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے عنصر بی بی کے بھائی اختر زمان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments