دو فراد گرفتار کے قبضہ سے ریوالر اور10لٹر دیسی شراب بر آمد
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ضلع خوشاب میں ناجائز اسلحہ اور منشیات کیخلاف چلائی جانیوالی خصوصی مہم کے دوران پولیس نے تین اور افراد کوقانون کی گرفت میں لے لیا۔
مٹھہ ٹوانہ پولیس نے دوران گشت دو فراد کو گرفتار کر کے اور ان کے قبضہ سے ریوالر 32بور 4کارتوس اور10لٹر دیسی شراب بر آمد کی جبکہ صدر پولیس جوہر آباد نے ایک ملزم سے بندوق بارہ بور اور 3کارتوس بر آمد کئے ، تینوں ملزمان کیخلاف آرمز ایکٹ اور نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments