غیر اعلانیہ لو شیڈینگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی
فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)فاروقہ اور گردونواح میں غیر اعلانیہ لو شیڈینگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی شدید گرمی اور حبس میں دن کے علاوہ رات بھر یہ سلسلہ جاری رہتا ہے۔۔۔
جسمیں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے پہلے نصف گھنٹہ پھر ایک گھنٹہ اور اب بجلی بند کر کے اہلکار بجلی دینا بھول جاتے ہیں اس دوران اگر بجلی آ بھی جاتی ہے تو وولٹیج اتنے کم ہوتے ہیں کہ پنکھوں کی ہوا بھی انتہائی کم ہوتی ہے ۔ بجلی کی بار بار بندش سے کاروبار زندگی بری طرح متاثر ہو رہا ہے جبکہ شہریوں کا شکون غارت ہو چکا ہے جو راتیں جاگ کر گذارنے پر مجبور ہیں پیپلز پارٹی کے مقامی صدر محمد رمضان بھٹی،ن لیگ کے حکیم مختار انجم ، سید انتظار ساجد نے ظالمانہ پالیسیوں پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments