ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ریجن کا ضلع خوشاب کا دورہ

ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا  ریجن کا ضلع خوشاب کا دورہ

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ریجن محمد شہزاد آصف خان نے ضلع خوشاب کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ڈی پی او آفس جوہرآباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کرکے شہریوں کے مسائل اور شکایات سنیں اور متعلقہ افسران کو فوری ازالے کی ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی، تمام ایس ڈی پی اوز، ڈی ایس پی لیگل، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز اور ڈی ایس پی انویسٹی گیشن نے شرکت کی۔ آر پی او نے ایس ڈی پی اوز کے ساتھ کرائم میٹنگ میں ضلع بھر میں جرائم کی صورتحال، زیرِ تفتیش مقدمات اور پولیس کارکردگی کا جائزہ لیا۔آر پی او محمد شہزاد آصف خان نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں مزید موثر بنانے ، مقدمات کی میرٹ پر تفتیش اور شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے پولیس افسران کو شہریوں سے خوش اخلاقی اور ذمہ داری کے ساتھ پیش آنے پر بھی زور دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...