عزیز الرحمان کی شہید میجر حافظ محمد احسان شہید کے گھر آمد، گہرے دکھ کا اظہار

عزیز الرحمان کی شہید میجر حافظ محمد احسان  شہید کے گھر آمد، گہرے دکھ کا اظہار

کندیاں(نمائندہ دنیا)کندیاں پیپلز پارٹی کے نائب ڈویژنل صدر و ٹکٹ ہولڈر این اے 90 رانا عزیز الرحمان نے پاک فوج کے شہید آفیسر میجر حافظ محمد احسان شہید کے گھر آمد۔۔۔

 شہید کے والد اور بھائی سے ملاقات کرکے پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنان کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا رانا عزیز الرحمان نے کہا کہ میجر حافظ محمد احسان شہید نے وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا شہداء قوم کے ہیرو ہیں اور ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔ ملاقات کے اختتام پر شہید کے درجات کی بلندی اور اہلخانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...