ایڈیشنل کمشنر بورڈ آف ریونیو کا چیمبر آف کامرس جوہر آباد کا دورہ

ایڈیشنل کمشنر بورڈ آف ریونیو کا  چیمبر آف کامرس جوہر آباد کا دورہ

خوشاب(نمائندہ دنیا )ایڈیشنل کمشنر بورڈ آف ریونیو سر گودھا افتخا مسعود خان نے چیمبر آف کامرس جوہر آباد کا دورہ کیا۔

 اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ایف بی آر جوہر آبادشیخ محمد افضل اور اسسٹنٹ کمشنر ایف بی آر میانوالی سعید اﷲ خان بھی ان کے ہمراہ تھے ، انہوں نے چیمبر آف کامرس جوہر آباد کے صدر اکرام اﷲ خان اور دیگر عہدیداروں سے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران حکومت کی ٹیکسیشن پالیسی پر تفصیلی بات چیت کی گئی، افتخار مسعود خان کا کہنا تھا کہ تاجر برادری کی خواہشتات کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹیکس نظام کو آسان اور سادہ بنا دیا گیا ہے ۔ ایف بی آر کا مقصد چھوٹے تاجروں کو سہولت دینا ہے ، انہیں کسی صورت میں بھی ہراساں نہیں کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...