ڈی ایچ کیو ہسپتال میں تما م مریضوں کو علاج معالجہ کی تما م بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کو نسل کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہو ا۔
اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر میاں کا شف علی، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر ہارون طاہر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر منصور خان، سیکرٹری ڈی سی کیو بی میڈم مہو ش نگا ہ، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر میڈیکل سروسز عرفا ن عباس اور ایس ڈی او بلڈنگز ملک نعمان نے شرکت کی۔اجلاس میں ایم ایس ڈی ایچ کیو نے مختلف نکا تی ایجنڈا پیش کیا جس کی ڈپٹی کمشنر نے باضابطہ منظوری دی۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں آنیوالے تما م مریضوں کو علاج معالجہ کی تما م بنیادی سہولیات فراہم کی جا ئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کو نسل کے ممبران صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے اپنی تجاویز پیش کریں تا کہ شہریوں کو مزید اعلیٰ طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments