ریڈر کالج ساہیوال میں جشنِ آزادی کی پروقار تقریب،قومی پرچم کشائی، ملی نغمے

ریڈر کالج ساہیوال میں جشنِ  آزادی کی پروقار تقریب،قومی  پرچم کشائی، ملی نغمے

لاہور (سٹاف رپورٹر )ریڈر کالج ساہیوال سرگودھا میں یومِ آزادی پاکستان کے حوالے سے ایک پروقار اور ملی جذبے سے سرشار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

 جس میں کالج کے پرنسپل، معزز اساتذہ، طلبہ و طالبات نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔تقریب کا آغاز قومی پرچم لہرا کر کیا۔ اس موقع پر قومی ترانہ پیش کیا گیا، جبکہ طلبہ و طالبات نے ملی نغمے پیش کرکے تقریب کو حب الوطنی کے جذبے سے سرشار کردیا۔ تقریب کے دوران طلبہ و طالبات نے یومِ آزادی کی اہمیت، قیامِ پاکستان کی تاریخ اور وطنِ عزیز سے محبت کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ قومی ہیروز اور تحریکِ پاکستان کے حوالے سے ایک معلوماتی کوئز بھی منعقد کیا گیا، جس میں طلبہ و طالبات نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے شرکاء میں موقع پر ہی انعامات تقسیم کیے گئے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ھارون افضل نے کہا کہ آزادی اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے اور ہمیں اس نعمت پر ہمیشہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ قومی اتحاد، اخوت، محنت اور احساسِ ذمہ داری ہی وہ جذبے ہیں جن کے ذریعے پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...