12 ربیع الاول کے جلوس کو مزید باوقاربنانے کے لیے مل کر کردار ادا کیا جائے گا،پیر شکیل احمد شاہ
بھیرہ (نامہ نگار)آستانۂ عالیہ نقشبندیہ چشتیہ بھیرہ میں سجادہ نشین و خلیفۂ مجاز آستانۂ عالیہ سیال شریف پیر شکیل احمد شاہ کی میزبانی میں اہلِ سنت کی مختلف تنظیمات کے ذمہ داران کا ایک اجلاس ہوا۔۔۔
جس میں باہمی اتحاد و اتفاق، محبتِ رسول ﷺ کے فروغ اور 12 ربیع الاول کے جلوس کو مزید منظم اور شایانِ شان بنانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔پیر شکیل احمد شاہ نے کہا کہ سیرتِ طیبہ ﷺ اور محبتِ رسول ﷺ کے فروغ کے لیے یکسوئی کے ساتھ کام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو اخلاص، نظم و ضبط اور عشقِ مصطفیٰ ﷺ کے جذبے سے سرشار ہو کر دین کی خدمت میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ 12 ربیع الاول کے جلوس کو مزید باوقار، منظم اور شایانِ شان بنانے کے لیے تمام متعلقہ تنظیمات کے ساتھ مل کر کردار ادا کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments