اسسٹنٹ کمشنر کے مختلف دورے سرکاری اداروں کی کارکردگی اور عوامی سہولیات کا جائزہ

 اسسٹنٹ کمشنر کے مختلف دورے   سرکاری اداروں کی کارکردگی اور  عوامی سہولیات کا جائزہ

کوٹ مومن (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن محسن اقبال ڈھلوں نے تحصیل کے مختلف سرکاری اداروں، طبی مراکز اور دیگر مقامات کے دورے کرکے انتظامی امور، عوامی سہولیات اور اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے اپنے دفتر میں عوامی تنازعات کے حل کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا جبکہ ہفتہ وار ریونیو پروگریس ریویو اجلاس میں ریونیو فیلڈ اسٹاف اور ریونیو افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔انہوں نے بی ایچ یو کوٹ راجہ کا دورہ کیا، جہاں ڈاکٹر اور طبی عملہ موجود پایا گیا جبکہ ادویات کا مناسب اسٹاک بھی دستیاب تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے زیرِ تعمیر مرکزی بی ایچ یو یونٹ کا معائنہ کرتے ہوئے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ مومن کا دورہ کیا، جہاں صفائی کے انتظامات تسلی بخش پائے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...