انڈر 14 اسپورٹس گالا کا آغاز سپورٹس جمنازیم سرگودھا میں ہو گیا

انڈر 14 اسپورٹس گالا کا آغاز سپورٹس جمنازیم سرگودھا میں ہو گیا

کراٹے ، تائیکوانڈو، وشو، بیڈمنٹن جمناسٹک سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلے ہو نگے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) اسپورٹس ڈپارٹمنٹ سرگودھا کے زیرِ اہتمام جشنِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں انڈر 14 اسپورٹس گالا کا آغاز سپورٹس جمنازیم سرگودھا میں ہو گیا۔ اسپورٹس گالا میں کراٹے ، تائیکوانڈو، وشو، بیڈمنٹن، اسکیٹنگ اور جمناسٹک سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جا رہے ہیں، جن میں کھلاڑی بھرپور جوش و خروش سے حصہ لے رہے ہیں۔افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈویژنل اسپورٹس آفیسر رانا ندیم انجم اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر میڈم صائمہ منظور نے مختلف کھیلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رانا ندیم انجم نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کے بہتر مواقع فراہم کرنا اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کی ترجیحات میں شامل ہے ، کھیلوں کے ایسے مقابلوں سے بچوں میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ نظم و ضبط، خود اعتمادی اور مقابلے کا جذبہ بھی پیدا ہوتا ہے۔ ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر میڈم صائمہ منظور نے کہا کہ جشنِ آزادی کے سلسلے میں انڈر 14 اسپورٹس گالا کے انعقاد کا مقصد بچوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنا اور انہیں اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مختلف کھیلوں میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑی قابلِ تحسین ہیں اور اسپورٹس ڈپارٹمنٹ ان کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی جاری رکھے گا۔ انہوں نے کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...