پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک رہیں ، ڈپٹی کمشنر

 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک رہیں ، ڈپٹی کمشنر

روٹی، بیکری آئٹمز سمیت تمام اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی جانچ پڑتال کریں

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ضلع خوشاب میں اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کیلئے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کا اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر جہانزیب حسین لابر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں تحصیلدار اطہر شیرازی ،ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز محمد عبداﷲ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی خوشاب سندس رابیل، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی شہباز وڑائچ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال شبانہ اجمل،محکمہ جنگلات، محکمہ فشریز، پیرا فورس کے انچارج امان اﷲ گوندل سمیت مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

جبکہ ضلع کی چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ میں متحرک رہیں اور گھی، آٹا، چینی، پھل، سبزیاں، گوشت، چکن، بیسن، دالیں، دودھ، دہی، روٹی، بیکری آئٹمز سمیت تمام اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی باقاعدگی سے جانچ پڑتال کریں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کیے جائیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...