والدین کے سامنے ‘‘اُف’’ تک نہ کہا جائے ،مولانا عمر فاروق

 والدین کے سامنے ‘‘اُف’’ تک  نہ کہا جائے ،مولانا عمر فاروق

بھاگٹانوالہ(نمائندہ دنیا)والدین اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمتوں میں سے ایک نعمت ہیں، ان کی قدر و منزلت کو سمجھنا اور خصوصاً ان کے بڑھاپے میں ان کی خدمت کرنا اولاد کی ذمہ داری ہے ۔

والدین کے سامنے ‘‘اُف’’ تک نہ کہا جائے بلکہ ان کے ساتھ حسنِ سلوک، محبت اور ادب سے پیش آیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار مولانا عمر فاروق نے سیاسی و سماجی شخصیت محمد نوید آصف وڑائچ کے والد حاجی محمد آصف وڑائچ کی قل خوانی کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ والدین کا حق ان کے انتقال کے بعد بھی اولاد پر باقی رہتا ہے ۔ اولاد قرآن خوانی، صدقہ و خیرات اور دیگر نیک اعمال کے ذریعے ان کے لیے ایصالِ ثواب کر سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ والدین کی زندگی میں ان کی خدمت اور وفات کے بعد ان کے لیے دعائے مغفرت کرنا نیک اولاد کی ذمہ داری ہے ۔  محفل میں مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی اور دعا بھی کی گئی، 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...