شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات جمہوریت کا حسن ،علی ساول
ہم نے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے ہوم ورک مکمل کر لیا ،میڈیا سے گفتگو
خوشاب(نمائندہ دنیا)پیپلز پارٹی ضلع خوشاب کے صدر ملک محمد علی ساول نہیں کہا کہ پاکستان کی پارلیمانی تاریخ پیپلز پارٹی کے قائدین اور کارکنوں کی جانب سے آئین کی بالادستی اور جمہوریت کی بقاء کیلئے دی جانیوالی قربانیوں سے عبارت ہے انشاء اﷲ کسی بھی مشکل گھڑی میں ملک و قوم کو تنہا نہیں چھوڑے گی، پیپلز عوامی جماعت ہے اور لوگوں کی خدمت کے لیے ہر وقت تیار ہے ۔ پیپلز سیکرٹریٹ جوہرآباد میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابا ت کے حوالے سے ہونیوالی پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ صاف شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات جمہوریت کا حسن ہیں، انشاء اﷲ ہماری جماعت پوری قوت کے ساتھ انتخابی میدان میں اترے گی ، انہوں نے بتایا کہ ضلع خوشاب میں ہم نے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے ہوم ورک مکمل کر لیا ہے ، اس نظریاتی جماعت کا تنظیمی ڈھانچہ یونین کونسل کی سطح تک فعال کر دار ادا کر رہا ہے۔ اس لئے ہمیں بلدیاتی الیکشن میں اپنے امیدواروں کی کامیابی کیلئے زور دار مہم چلانے کی ضرورت نہیں پڑے گی ، ہمارا ووٹ بینک مکمل محفوظ ہے ا نشاء اﷲ ہر انتخابی حلقے میں مضبوط تریں امیدوار میدان میں اتارے جائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments