اسسٹنٹ کمشنر میانوالی فیصل عمران سے ندیم نیازی کی اآفس میں ملاقات
میانوالی (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر میانوالی فیصل عمران سے ندیم نیازی کی انکے آفس میں ملاقات۔ ملاقات میں اسسٹنٹ کمشنر میانوالی فیصل عمران نے کہا کہ۔۔۔
میانوالی میں عوام کے ریلیف کے لیئے محترمہ مریم نواز وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق کام کرنا میری پہلی ترجیح ہے ڈپٹی کمشنر میانوالی کی ہدایت کی روشنی میں عوام کے مسائل حل کرنے کے لیئے میں ہر وقت حاضر ہوں میرے دفتر کے دروازے ہر خاص و عام کے لیئے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔ عوام اپنے مسائل کے حل کے لیئے بلاتفریق میرے پاس آ سکتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ میں اپنے عملے کو ہدایات جاری کر چکا ہوں کہ وہ ہر سائل کو عزت دیں۔ اور ان کے مسائل کو حل کرنے کے لیئے کسی قسم کی سستی قابل قبول نہیں ہو گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments