سائل کے موٹر سائیکل پر رکھا ہوا سامان اٹھا کر رفو چکر
سلانوالی(نمائندہ دنیا)تھانہ سلانوالی کے احاطہ میں چوری کی واردات نامعلوم موٹر سائیکل سوار احاطہ میں ایک سائل کے موٹر سائیکل پر رکھا ہوا سامان اٹھا کر رفو چکر ہو گئے بتایا گیا ہے کہ۔۔۔۔
ثنا اللہ نامی شخص نے بازار سے گھریلو سامان کی خریداری کی اور تھانہ سلانوالی کے احاطہ میں موٹر سائیکل کھڑی کر کے خدمت مرکز لائسنس بنوانے چلا گیا اور جب واپس لوٹا تو موٹر سائیکل پر رکھے ہوئے سامان کو نامعلوم موٹرسائیکل سوار لے اڑے سلانوالی پولیس نے تھانہ کے احاطہ میں لگے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں سے لی گئی موٹر سائیکل سواروں کی فوٹیج جاری کی ہے اور عوام سے مذکورہ موٹر سائیکل سواروں کو شناخت کر کے پولیس کو فوری مطلع کرنے کی اپیل کی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments