بھلوال کے اکثر و بیشتر علاقے صاف و میٹھے پانی کو ترس رہے ہیں ،عبدالرحمن

بھلوال کے اکثر و بیشتر علاقے صاف و  میٹھے پانی کو ترس رہے ہیں ،عبدالرحمن

بھلوال(نمایندہ دنیا) جماعت اسلامی کے رہنما عبدالرحمن نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو ہر سطح پر یقینی بنائے بھلوال ایک بڑی تحصیل ہے مگر یہاں ترقیاتی کاموں کا فقدان پایا جاتا ہے ۔

بنیادی ضرورتوں میں سے ایک ضرورت صاف اور میٹھے پانی کی دستیابی ہے پینے کا صاف میٹھا پانی گھر گھر پہنچانا بہت ضروری ہے ۔آبادی کے لحاظ فلٹریشن کی تنصب ناکافی ہے ۔ بھلوال کے اکثر و بیشتر علاقے صاف و میٹھے پانی کو ترس رہے ہیں ۔حکومتی نمائندے اس سلسلہ میں اپنا مثالی کردار ادا کرتے ہوئے بھلوال کی مختلف کالونیز’ ٹاؤنز اور نئی آبادیوں میں میٹھے پانی کی ترسیل کو یقینی بنوانے کیلئے حکومتی فنڈز مختص کروائیں ۔تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...