ایم ڈی واسا کو کندیاں شہر کی بند سیوریج لائنوں کی فوری ڈی سلٹنگ شروع کرنے کا حکم
کندیاں(نمائندہ دنیا)کندیاں شہر میں طویل عرصے سے سیوریج کے مسائل سے دوچار شہریوں کے لیے خوش آئند پیش رفت سامنے آئی ہے۔
جہاں ڈپٹی کمشنر میانوالی شاہد عباس کاٹھیا کی ہدایت پر چند روز قبل ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ماجد بن احمد اور ایم ڈی واسا نے متعلقہ عملے کے ہمراہ کندیاں شہر کا دورہ کیا اور سیوریج کے مسائل کا تفصیلی جائزہ لیادورے کے بعد مرتب کی گئی رپورٹ ڈپٹی کمشنر میانوالی کو پیش کی گئی، جس پر انہوں نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے ایم ڈی واسا کو کندیاں شہر کی بند سیوریج لائنوں کی فوری ڈی سلٹنگ شروع کرنے کے احکامات جاری کر دیے ڈی سلٹنگ کے عمل کے دوران سیوریج لائنوں کے اندر جمع مٹی، گاد اور دیگر رکاوٹوں کو نکال کر لائنوں کو مکمل طور پر کلیئر کیا جائے گا
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments