پاکستان اس وقت سیاسی اور معاشی سمیت مختلف چیلنجز سے دوچار ،ندیم اکرم چیمہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سابق ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی ندیم اکرم چیمہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت سیاسی اور معاشی سمیت مختلف چیلنجز سے دوچار ہے ۔
ایسے حالات میں تمام اداروں کو آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنے فرائض انجام دینا چاہئیں۔ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن انسانی ہمدردی، بنیادی حقوق اور علاج معالجے کی سہولت ہر شہری کا حق ہے ملک میں سیاسی ماحول کو بہتر بنانے کے لیے برداشت، مکالمے اور آئین و قانون کی بالادستی کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے سے یہ پیغام بھی گیا ہے کہ انصاف کے دروازے ہر شہری کے لیے کھلے ہیں ۔اور قانون کی نظر میں انسانی جان اور صحت کی اہمیت بنیادی حیثیت رکھتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments