کندیاں میں سیوریج کے مسائل کے حل کیلئے فوری لائحہ عمل تیار کیا جا ئے ،ڈپٹی کمشنر
میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا نے کہا ہے کہ شہریوں کو بنیادی ضروریات کی فراہمی اور ان کے مسائل کے حل کیلئے ضلعی انتظامیہ ہر ممکنہ وسائل بر ؤئے کار لائے گی۔ا
نہوں نے میو نسپل کمیٹی کندیاں، ضلع کو نسل اور واسا کے افسران کو ہدایت کی کہ کندیاں میں سیوریج کے مسائل کے حل کیلئے فوری لائحہ عمل تیار کیا جا ئے تا کہ کندیاں شہر کی سیوریج لائنوں کی ڈی سلٹنگ اور بحالی و مر مت کو یقینی بنا یا جا سکے ۔کندیاں کے علاؤہ ہر نو لی شہر کے سیوریج سسٹم کے ڈسپوزل کو فعال بنا نے کیلئے رپورٹ مرتب کی جائے ۔اجلاس میں اے ڈی سی میونسپل سروسز ما جد بن احمد، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ شعیب رضا خان، ایم ڈی واسا رضوان اکبر، سی او میو نسپل کمیٹی کندیاں اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments