غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ سے عوامی مشکلات میں اضافہ’نظام زندگی ٹھپ
بھلوال(نمایندہ دنیا)سابقہ ٹکٹ ہولڈر چوہدری محمد ناصر علی وڑائچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھلوال و گردونواح میں غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ سے عوامی مشکلات میں اضافہ’نظام زندگی ٹھپ ہو کر رہ گیا۔
جبکہ عوام کے کاروبار پہلے ہی مندے کا شکارہیں بھاری بلز کی ادائیگی کے باوجود بجلی کی غیر لوڈشیڈنگ سے تاجر طبقہ’ گھریلو صارفین پریشان حال۔شدت گرمی اور حبس کے موسم میں رات کو متعدد بار بجلی کی بندش سے نیند خراب ہونے پر بچے بلبلانے لگتے ہیں جس کی وجہ سے خواتین کی پریشانی میں اضافہ ہونے لگا اگر خدا نخواستہ بھلوال میں کسی بھی کالونی یا ٹاؤنز کی بجلی بارش یا کسی اور وجہ سے خراب ہو جائے تو شکایت درج کروانے کے باوجود بجلی اہلکار گھنٹوں بجلی ٹھیک کرنے نہیں آتے بار بار یقین دہانی کروانی پڑتی ہے ۔شہریوں نے فیسکو حکام سے سب ڈویژن سطح پر بجلی شکایات بحال کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments