ڈی پی او سرگودھا شہید محمد حیات لالی کے گھر گئے ، اہل خانہ سے ملاقات

ڈی پی او سرگودھا شہید محمد حیات لالی  کے گھر گئے ، اہل خانہ سے ملاقات

سلانوالی(نمائندہ دنیا)ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم پولیس شہید محمد حیات لالی کے گھر گئے۔

 جہاں انہوں نے شہید کی بیوہ اور بچوں سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی اور شہید کی محکمہ پولیس کے لیے عظیم قربانی پر خراج تحسین پیش کیا ڈی پی او کا اس موقع پر کہنا تھا کہ شہداء پولیس ہمارا اثاثہ اور فخر ہیں جنہوں نے عوام کی جان و مال کے تحفظ کی خاطر اپنی جانوں کے نزرانے پیش کیے انہوں نے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس اپنے شہداء کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا اور ان کے گھر والوں کا خصوصی خیال رکھے گا انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ضلع بھر کے تھانوں کے ایس ایچ اوز ہر ماہ اپنے اپنے علاقہ کے پولیس شہداء کی فیملیز سے ملاقات کر کے ان کے درپیش مسائل کو فوری حل کیا کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...