گہرے گٹر میں پھنسی بھینس کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اجنالہ لوک کے قریب گہرے گٹر میں پھنسی بھینس کو بحفاظت باہر نکال لیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی ایمبولینس اور ریسکیو وہیکل موقع پر روانہ کیے گئے ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر گٹر کے اطراف حفاظتی انتظامات کیے اور خصوصی رسیاں، ہارنس اور تکنیکی آلات کی مدد سے بھینس کو مرحلہ وار گہرے گٹر سے باہر نکالا۔آپریشن کے دوران جانور کو مزید چوٹ سے محفوظ رکھنے کے لیے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں۔ کامیاب آپریشن کے بعد بھینس کی حالت کا جائزہ لے کر اسے بحفاظت مالک کے حوالے کر دیا گیا، جبکہ واقعے میں کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments