ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھاگٹانوالہ میں بنیادی طبی سہولیات کافقدان

ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھاگٹانوالہ میں بنیادی طبی سہولیات کافقدان

ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھاگٹانوالہ میں بنیادی طبی سہولیات کافقدان ایمرجنسی میں بیڈز کی گنجائش محدود،مریضوں کے لیے جگہ تنگ پڑ گئی

بھاگٹانوالہ(نمائندہ دنیا)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھاگٹانوالہ میں بنیادی طبی سہولیات کے فقدان کے باعث مریضوں اور لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ ہسپتال کی ایمرجنسی میں بیڈز کی گنجائش محدود ہونے کے باعث مریضوں کے لیے جگہ تنگ پڑ گئی ہے ، جبکہ ضروری ادویات کی عدم دستیابی اور طبی عملے کی کمی نے مسائل میں مزید اضافہ کر دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ہسپتال کی عمارت بھی خستہ حالی کا شکار ہے ، جس کے باعث مریضوں اور ان کے لواحقین میں تشویش پائی جاتی ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال علاقے کے ہزاروں افراد کے لیے اہم طبی مرکز ہے ، تاہم سہولیات کی کمی کے باعث انہیں علاج معالجے کے لیے دیگر شہروں کا رخ کرنا پڑتا ہے ۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ہسپتال کی ایمرجنسی کو کشادہ کرنے ، اضافی بیڈز فراہم کرنے ، ضروری ادویات کی دستیابی یقینی بنانے ، طبی و دیگر عملے کی کمی دور کرنے اور خستہ حال عمارت کی فوری مرمت و بحالی کے عملی اقدامات کیے جائیں شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ ہسپتال کی ری ویمپنگ کے حکومتی دعوے تاحال عملی شکل اختیار نہیں کر سکے اور معاملہ مبینہ طور پر کاغذی کارروائی تک محدود ہے ۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھاگٹانوالہ کی صورتحال کا فوری نوٹس لے کر مسائل کے مستقل حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...