احسان گینگ کے قبضہ سے لاکھوں کا مسروقہ سامان بر آمد
خوشاب(نمائندہ دُنیا)سٹی پولیس جوہر آباد نے موثر کاروائی کرتے ہوئے چوری اور نقب زنی کی سنگین وارتوان میں ملوث بد نام زمانہ راجا احسان گینگ کو قانون کی گرفت میں لے کر ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ سامان بر آمد کر لیا۔
گرفتار کئے جانیوالے ملزمان میں محمد عزیز ولد غلام زکریا محمد وقار ولد احمد خان،احسان ولد عبدالرحمن محمد نعیم ولد خضر شامل ہیں ، ایس ایچ او تھانہ سٹی جوہرآباد نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ نقب زنوں کا یہ گینگ چوری اور راہزنی کے تین سنگین مقدامات میں ملوث ہے اور اس کی گرفتاری پولیس کیلئے چیلنج بنی ہو ئی تھی ، انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے قبضہ سے 29لاکھ 80ہزار روپے مالیت کا مسروقہ سامان بر آمد ہوا ہے جو شناخت کے بعد مالکان کے حوالے کر دیا جائے گا
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments