دریائے سندھ میں درمیانے درجے کا سیلاب سیلابی صورتحال
دریائے سندھ میں درمیانے درجے کا سیلاب سیلابی صورتحال جناح بیراج پر شام 3 بجے پانی کی آمد 4 لاکھ 16 ہزار 436 کیوسک ریکارڈ
میانوالی (نامہ نگار)دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ درمیانے درجے کا سیلاب سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی۔ دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافے کے باعث درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے ۔جناح بیراج پر شام 3 بجے پانی کی آمد 4 لاکھ 16 ہزار 436 کیوسک ریکارڈ کی گئی، جبکہ پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے ۔محمد شریف والی اور دریائے سندھ سے ملحقہ علاقوں کو شدید خطرہ لاحق ہو گیا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ سے اپیل ہے کہ وہ متاثرہ اور خطرے سے دوچار علاقوں کا فوری دورہ کرے ، صورتحال کا جائزہ لے اور مقامی آبادی کو بروقت آگاہی فراہم کرے ۔ضلعی انتظامیہ لوگوں کو ممکنہ سیلابی خطرے سے آگاہ کرتے ہوئے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کرے تاکہ کسی بھی جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments