موبائل فون پردھمکیاں، بھتہ طلب کرنے پر 4افراد کے خلاف مقدمہ
کندیاں(نمائندہ دنیا)موبائل فون پر قتل کی دھمکیاں، بھتہ طلب کرنے پر چار افراد کے خلاف مقدمہ۔
پپلاں کے رہائشی شیخ سجاد احمد ایڈووکیٹ کے کلرک (منشی) احمد یوسف نامی شہری کو مبینہ طور پر موبائل فون پر قتل کی دھمکیاں دینے اور بھتہ طلب کرنے کے معاملے پر پپلاں پولیس نے سخت قانونی کارروائی شروع کر دی پولیس نے واقعے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین نامزد افرادجو چکڑالہ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں جبکہ ایک نامزد شخص پپلاں کا رہائشی ہے کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کر لیا ہے پپلاں پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی مزید تفتیش اور قانونی کارروائی شروع کر دی ہے
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments