شہیددہشت گردی کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنے ،عرفان رسول شاہ

 شہیددہشت گردی کے سامنے سیسہ  پلائی دیوار بنے ،عرفان رسول شاہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) علماء و مشائخ ونگ مسلم لیگ ن کے صدر پیر عرفان رسول شاہ،جنرل سیکرٹری ملک ضیاء الحق،سیکرٹری اطلاعات شیخ نعیم طاہر اور دیگر نے دہشت گردی کے شکار افراد کے یادگار عالمی دن پر اپنے پیغام میں دہشت گردی کے شکار افراد کے اہل خانہ کے حوصلوں کو سلام پیش کرتے ہوئے۔۔۔

شہداء اور غازیوں کے لئے خصوصی دعا کی جو دہشت گردی کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنے ۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی میں ملوث افراد کا کوئی مذہب، کوئی وطن اور کوئی زبان نہیں ہوتی۔جن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے ہمیں ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہے جہاں امن، محبت اور رواداری کا راج ہو اور امن کی شمع روشن رکھے انہوں نے قیام امن اور مکمل ہم آہنگی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے پوری قوم سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...