لڑکی کو انٹرویو کے بہانے نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کی کوشش
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سوشل میڈیا پر نوکری کا جھانسہ، 17 سالہ لڑکی کو انٹرویو کے بہانے مبینہ طور پر نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کی کوشش۔۔
پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیاپولیس کے مطابق سیٹلائٹ ٹاؤن کے نجی ہسپتال کے قریب انٹرویو کے لیے پہنچنے والی لڑکی مسماۃ(ث) کو کار میں دفتر لے جانے کے بہانے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا، جہاں پہلے سے موجود افراد نے مبینہ طور پر اسے قابو کرکے جنسی زیادتی کی کوشش کی،لڑکی کی جانب سے مزاحمت اور شور مچانے پر ملزمان نے اسے چھوڑ دیا ۔اور دوبارہ گاڑی میں بٹھا کر فاروق کالونی سرگودھا کے قریب اتار کر ملزمان فرار ہو گئے ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعہ کی مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments