سرفراز خان مرحوم کی یاد میں دعائیہ تقریب کا انعقاد
میانوالی (نامہ نگار)لوکو شیڈ کندیاں میں پریم یونین کے مرکزی رہنما سرفراز خان مرحوم کی یاد میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب پریم یونین کے مرکزی رہنما ملک اکرام کندی کی زیر قیادت منعقد ہوئی،
جس میں سرفراز خان مرحوم کی مزدوروں کے لیے خدمات اور جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کیا گیاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ انسان دنیا سے رخصت ہو جاتے ہیں، لیکن ان کے کردار، خدمات اور جدوجہد ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔ اس موقع پر رننگ اسٹاف کے صدر ملک شیرافضل کندی، ملک مہتاب کندی، خواجہ نجم الحسن سمیت مزدوروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔اور سرفراز خان مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔ تقریب کے اختتام پر مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments