مولانا اعظم طارق کے صاحبزادے مولانا انس معاویہ اعظم کا ارائیں ہاؤس بھیرہ کا دورہ
بھیرہ (نامہ نگار) شہید رکنِ قومی اسمبلی مولانا اعظم طارق کے صاحبزادے مولانا انس معاویہ اعظم نے ارائیں ہاؤس بھیرہ کا دورہ کیا اور ویلفیئر کونسل تحصیل بھیرہ کے صدر چوہدری خالد محمود آرائیں کے بھائی چوہدر
ی ارشد محمود کی عیادت کی۔مولانا انس معاویہ اعظم نے چوہدری ارشد محمود کی خیریت دریافت کرتے ہوئے ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی۔قبل ازیں انہوں نے مسجد عمر فاروق میں خطبہ جمعہ دیا ارائیں ہاؤس میں ان کے ہمراہ سنی علماء کونسل کے صدر علامہ اعجاز حیدری، مولانا اکرم عثمانی اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔واضح رہے کہ چوہدری ارشد محمود عارضۂ قلب میں مبتلا ہیں اور ان کی عیادت کے لیے مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments