روہان الرحمٰن فاروقی کا گیم ڈویلپمنٹ میں کم عمری کا شاندار قدم
ہرنولی (نامہ نگار )کم عمری میں ٹیکنالوجی اور گیم ڈویلپمنٹ میں دلچسپی رکھنے والے روہان الرحمٰن فاروقی نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا ہے ۔
روہان نے Roblox کے Game Development Environment میں ایک مکمل ورچوئل ریسنگ ٹریک ڈیزائن کیا اور اس کے ساتھ مختلف ڈیجیٹل کار Assets بھی تیار کیے ۔اس نے اپنے تخلیق کردہ Assets کو دیگر صارفین کے لیے دستیاب کر کے انہیں فروخت بھی کیا، جو کم عمری میں Digital Creativity اور ابتدائی Digital Entrepreneurship کی ایک قابلِ ذکر مثال ہے ۔روہان نے اپنے پراجیکٹ میں Game Design، Virtual Environment، User Interaction اور بنیادی ڈیجیٹل ڈویلپمنٹ کے تصورات کو عملی طور پر استعمال کیا۔اس کا یہ شوق اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ ٹیکنالوجی کو صرف گیم کھیلنے کے لیے نہیں بلکہ نئی چیزیں تخلیق کرنے اور اپنے آئیڈیاز کو ڈیجیٹل شکل دینے کے لیے بھی استعمال کر رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments