سابقہ بیوی کو زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش

 سابقہ بیوی کو زبردستی ساتھ  لے جانے کی کوشش

سرگودھا(سٹاف رپورٹ) موضع لالوالی میں سابق شوہر نے مبینہ طور پر سابقہ بیوی کے گھر داخل ہوکر اسے ہراساں کرنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا اور زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش کی، خاتون کے بچوں کی چیخ و پکار پر اہل علاقہ پہنچے تو ملزم فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ثانیہ بی بی نے محمد عمران سے گھریلو ناچاقی کے باعث طلاق لے کر بعد ازاں ظفر اقبال سے شادی کی تھی، متاثرہ خاتون کے شوہر کا الزام ہے کہ سابق شوہر آئے روز اسے ہراساں کرتا تھا اور گزشتہ روز گھر میں داخل ہوکر ثانیہ بی بی کو مبینہ طور پر ناجائز تعلقات پر مجبور کرنے کی کوشش کی۔انکار پر تشدد کیا اور اغوا کرکے لے جانے کی کوشش کی، بچوں کے شور پر ملزم فرار ہوگیا،

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...