موٹر سائیکل چوری کے رنج پر نوجوان کی ناک کی ہڈی توڑ ڈالی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) موٹر سائیکل چوری کے رنج پر نوجوان پر مبینہ تشدد، سوٹوں اور قینچی کے وار سے ناک کی ہڈی بھی توڑ ڈالی۔
چک نمبر 22 شمالی میں ذیشان کام کے سلسلے میں مین روڈ پر جارہا تھا کہ مبینہ طور پر واجد، حمزہ، ماجد اور حماد نے اسے روک لیا اور تشدد شروع کردیا، ماجد کے سوٹے کا وار ناک پر لگنے سے ہڈی ٹوٹ گئی جبکہ حمزہ اور واجد نے بھی مبینہ طور پر سوٹوں اور قینچی سے وار کیے اور لاتوں مکوں سے تشدد کیا، شور پر عثمان امجد اور رضوان موقع پر پہنچے تو ملزمان فرار ہوگئے ،ملزمان کے بھائی جواد پر مختلف وارداتوں میں ملوث ہونے اور موٹر سائیکل چوری کرنے کا الزام ہے ۔، جس کے رنج میں مبینہ طور پر یہ حملہ کیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments