سردار عاصم محمود نے فیصل آباد ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر کا انتخاب جیت لیا

سردار عاصم محمود نے فیصل آباد  ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے  صدر کا انتخاب جیت لیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا سے تعلق رکھنے والے معروف کرکٹ منتظم سردار عاصم محمود خان نے اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے فیصل آباد ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر کا انتخاب جیت لیا۔

انہوں نے اپنے مخالف گروپ کو 9 کے مقابلے میں 15 ووٹوں سے شکست دے کر یہ اہم عہدہ اپنے نام کر لیاسردار عاصم محمود خان کی کامیابی کو سرگودھا کے کرکٹ حلقوں میں ایک اہم اور تاریخی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے ۔ ان کی کامیابی پر معروف کوچ کپتان محمد ارشد، عتیق الرحمان کمبوہ، میاں شہروز و دیگر نے نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سردار عاصم محمود خان کی کامیابی سے سرگودھا کے کھلاڑیوں اور کرکٹ کے فروغ کے لیے نئی راہیں کھلنے کی امید پیدا ہوئی ہے ۔ ان کا فیصل آباد ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کی صدارت تک پہنچنا سرگودھا کی کرکٹ کے لیے ایک بڑا اعزاز قرار دیا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...