سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کا تحصیل کوٹ مومن کا تفصیلی دورہ
سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کا تحصیل کوٹ مومن کا تفصیلی دورہ تاجروں و دکانداروں سے ملاقات ، صفائی ستھرائیکے حوالے سے معلومات لیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب زید بن مقصود نے گزشتہ شام ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کے ہمراہ تحصیل کوٹ مومن کا تفصیلی دورہ کیا اور وزیراعلیٰ پنجاب کے خصوصی اقدامات کے تحت جاری بیوٹیفکیشن، صفائی ستھرائی اور دیگر عوامی سہولیات کے منصوبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے کوٹ مومن موٹروے انٹرچینج روڈ پر جاری بیوٹیفکیشن کے کام، شہر میں جاری مختلف منصوبوں اور نئے تعمیر ہونے والے پارک کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہیں متعلقہ افسران کی جانب سے جاری منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے منصوبوں پر کام کی رفتار، معیار اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔زید بن مقصود نے کوٹ مومن کے مختلف بازاروں کا دورہ بھی کیا اور تاجروں و دکانداروں سے ملاقات کرکے صفائی ستھرائی، سُتھرا پنجاب پروگرام اور دیگر شہری سہولیات کے حوالے سے ان کی آراء معلوم کیں۔ تاجروں نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کا والہانہ استقبال کیا اور شہر میں جاری بیوٹیفکیشن و دیگر ترقیاتی منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔تاجروں نے شہر کو خوبصورت بنانے اور شہری سہولیات میں بہتری کے لیے جاری اقدامات پر وزیراعلیٰ پنجاب اور متعلقہ افسران کا شکریہ بھی ادا کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments