خاتون کے زرعی رقبہ سے ہزاروں روپے مالیت کے درخت چوری کاٹ لیے

خاتون کے زرعی رقبہ سے ہزاروں روپے  مالیت کے درخت چوری کاٹ لیے

سلانوالی(نمائندہ دنیا)سلانوالی کے نواح میں زمیندار خاتون کے زرعی رقبہ سے ہزاروں روپے مالیت کے درخت چوری کاٹ لیے گئے تھانہ سلانوالی پولیس نے خاتون زمیندار کی درخواست پر 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

سلانوالی کے نواحی چک نمبر 117 شمالی کی رہائشی حلیمہ بی بی زوجہ ممتاز نے تھانہ سلانوالی پولیس کو ایک درخواست دی ہے کہ میرے ملکیتی زرعی رقبہ سے چک مذکورہ کے رہائشی 5 افراد مسمیان خدا بخش محمد فیصل محمد اسلم وغیرہ نے میرے ذرعی رقبہ سے 25 ہزار روپے مالیت کے سر سبز درخت کاٹ کر چوری کر کے لے گئے اور فصل باجرہ بھی کاٹ کر لے گئے سلانوالی پولیس نے متاثرہ خاتون حلیمہ بی بی کی درخواست پر 5 افراد خدا بخش محمد فیصل محمد اسلم سمیت دو کس نام معلوم افراد کے خلاف زیر دفعہ 447 -51 379 کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...