بھیرہ کی خصوصی سجاوٹ اور صفائی ستھرائی کے انتظامات جاری

بھیرہ کی خصوصی سجاوٹ اور صفائی  ستھرائی کے انتظامات جاری

بھیرہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ نمرہ اویس کی زیرِ نگرانی جشنِ میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں شہر بھر کی خصوصی سجاوٹ اور صفائی ستھرائی کے انتظامات جاری ہیں۔

 مرکزی میلاد جلسہ اور جلوسوں کے راستوں کی تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے بھی خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔چیف آفیسر میونسپل کمیٹی بھیرہ مہر ندیم منظور نے میڈیا کو بتایا کہ جشنِ میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں مرکزی جلسہ میونسپل کمیٹی بھیرہ کے زیرِ انتظام گنج منڈی بھیرہ میں منعقد ہوگا، جس کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔ اس سلسلے میں میونسپل کمیٹی کے افسران اور اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گنج منڈی میں مرکزی جلسے کے لیے وسیع پنڈال تیار کیا جا رہا ہے ، جہاں شرکاء کے لیے کرسیوں اور دیگر ضروری سہولیات کا انتظام کیا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...