بینظیر سپورٹ پروگرام میں کٹوتیوں کی شکایات، خاتون تھانے پہنچ گئی
بھاگٹانوالہ(نمائندہ دنیا)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مبینہ ناجائز کٹوتیوں کی شکایات، متاثرہ خاتون تھانے پہنچ گئی۔
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم کی تقسیم کے دوران ڈیوائس ایجنٹوں کی جانب سے مبینہ ناجائز کٹوتیوں کی شکایات سامنے آنے لگیں۔ مستحق غریب خواتین سے ہزاروں روپے کی کٹوتی کیے جانے کا الزام عائد کیا گیا ہے ، جبکہ بعض متاثرین نے متعلقہ عملے اور ایجنٹوں کی مبینہ ملی بھگت کے الزامات بھی عائد کیے ہیں۔مٹیلہ کی رہائشی ایک خاتون نے مبینہ طور پر 1,220 روپے کی ناجائز کٹوتی کے خلاف تھانہ بھاگٹانوالہ کا رخ کر لیا۔ متاثرہ خاتون کے مطابق امدادی رقم کی وصولی کے دوران اس سے مقررہ رقم سے زائد کٹوتی کی گئی، جبکہ ناجائز کٹوتی واپس مانگنے پر ایجنٹ کی جانب سے مبینہ طور پر ناروا سلوک کیا گیا۔متاثرہ خاتون نے معاملے کے خلاف تھانہ بھاگٹانوالہ میں درخواست جمع کرا دی ہے اور حکام سے رقم واپس دلوانے سمیت ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments