ڈی ایچ کیو ہسپتال کی پرانی عمارت میں میڈیکل کالج کے قیام پر کا م کا آغاز کر دیا گیا ڈپٹی کمشنر

ڈی ایچ کیو ہسپتال کی پرانی عمارت  میں میڈیکل کالج کے قیام پر کا م  کا آغاز کر دیا گیا ڈپٹی کمشنر

میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا کی زیر صدارت مریم نواز میڈیکل کالج کے قیام کے سلسلہ میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کی پرانی عمارت کی بحالی و مرمت کے حوالہ سے اہم اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میو نسپل سروسز ماجد بن احمد، اے ڈی سی ھیڈ کوارٹر عمر فاروق، اسسٹنٹ کمشنر میانوالی فیصل عمران، ایکسئن بلڈنگز افتخار احمد، ایس ڈی او بلڈنگز ملک نعمان، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر ہارون طاہر، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ شعیب رضا خان، ڈپٹی ڈائریکٹرواسا چوہدری ریاض محمود نے شرکت کی۔اجلاس میں ایکسئن بلڈنگز نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کی پرانی عمارت میں میڈیکل کالج اور ہاسٹل کے قیام کے سلسلہ میں عمارت کی بحالی و مرمت کے کا م کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اسے مقررہ مدت میں مکمل کر لیا جا ئے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...