شیشم اور سفیدے کی کاٹی گئی سرکاری لکڑی برآمد
کندیاں(نمائندہ دنیا)سرکاری اراضی سے قیمتی درختوں کی مبینہ چوری کی اطلاع پر محکمہ جنگلات کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے شیشم اور سفیدے کی کاٹی گئی سرکاری لکڑی برآمد کرلی۔
جبکہ ملزمان لکڑی موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔ محکمہ جنگلات کے مطابق چوری شدہ درختوں اور لکڑی کی مالیت تقریباً 3 لاکھ 70 ہزار روپے ہے محکمہ جنگلات کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزمان اس سے قبل بھی سرکاری درخت کاٹنے کی مبینہ وارداتوں میں ملوث رہے ہیں اور ان کے خلاف شکایات موصول ہو چکی ہیں واقعہ پر نامزد ملزمان کے خلاف درختوں کی چوری اور مبینہ دھمکیوں کے الزام میں تھانہ کندیاں میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ، جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments