کھیتوں سے ملنے والی لاش کا معمہ حل ہو گیا، احمد شیر دل کا مریض تھا
خوشاب(نمائندہ دُنیا)مظفر گڑھ روڈ پر مدینہ ٹاؤن سے ملحقہ کھیتوں سے ملنے والی نعش کا معمہ حل ہو گیا۔
متوفی کی شناخت احمد شیر ولد محمد خان اعوان کے نام سے ہوئی اور وہ چک نمبر53ایم بی کا رہائشی تھا ،واضح رہے کہ گزشتہ روز پولیس نے راہگیر کی اطلاع پر موقع پر پہنچ کر اس کی نعش کو قبضہ میں لے کر ہسپتال منتقل کیا تھا ، متوفی کی شناخت کے بعد اس کے لواحقین نے پولیس کو بتایا کہ احمد شیر دل کا مریض تھا وہ کھیتوں میں مویشی چرا رہا تھا کہ اسے اچانک دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا ، پولیس نے لواحقین کے بیان کی روشنی میں قانونی تقاضے پورے کر کے میت ورثاء کے حوالے کر دی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments