چوری کے مرتکب دو افراد رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

 چوری کے مرتکب دو افراد  رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

سلانوالی(نمائندہ دنیا)فیسکو اینٹی تھیفٹ فورس کی کاروائی بجلی چوری کے مرتکب دو افراد رنگے ہاتھوں پکڑے گئے تھانہ سلانوالی پولیس نے ایس ڈی او فیسکو سب ڈویژن سلانوالی محمد نعمان رفیق کی مدعیت میں مقدمات درج کر لیے۔

 تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فیسکو سب ڈویژن سلانوالی کی اینٹی تھیفٹ ٹیم کے اراکین چوہدری کلیم انور گجر عامر اقبال اور محمد اشرف نے دوران چیکنگ دو افراد جن میں چک نمبر 141 شمالی کے رہائشی زین العابدین ولد عمر حیات کے میٹر بجلی کو چیک کیا تو اس کی رفتار انتہائی سست پائی گئی جبکہ امان اللہ ولد شبیر احمد قوم مغل سکنہ محلہ نون کالونی سلانوالی کے رہائشی کو میٹر بجلی کی مین پی وی سی کیبل میں تار لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تھانہ سلانوالی پولیس نے ایس ڈی او فیسکو سب ڈویژن سلانوالی محمد نعمان رفیق کی مدعیت میں دونوں بجلی چوری کے مرتکب افراد کے خلاف زیر دفعہ 462-1 کے تحت مقدمات درج کر لیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...