زائد ٹائم نہری پانی لگانے سے منع کرنے پرتین افراد کا دو خواتین پر تشدد

زائد ٹائم نہری پانی لگانے سے منع  کرنے پرتین افراد کا دو خواتین پر تشدد

سلانوالی(نمائندہ دنیا)سلانوالی کے نواح میں زرعی رقبہ کو زائد ٹائم نہری پانی لگانے پر باز پرس کرنے پر تین افراد نے دو خواتین کو مار مار کر ادھ موہا کر دیا تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 تفصیلات کے مطابق سلانوالی کے نواحی قصبہ شاہ نکڈر کے قریبی گاؤں چک نمبر 162 شمالی کی رہائشی مسماتہ شہناز بی بی زوجہ عمر حیات نے تھانہ شاہ نکڈر پولیس کو ایک درخواست دی تھی جس میں کہا گیا کہ ہمارا ذریعہ معاش زمیندارہ ہے ہمارے ذریعے رقبہ کی پانی کی باری تھی لیکن ہمارے رقبے کے قریب والے زمیندار نے اپنی باری کا پانی وقت مقرر سے زائد لگا لیا ہم نے بعض پرس کی تو تین افراد مسمیان نور اکبر محمد انتظار اور نو بہار پسران نزاہت اقوام گادھی بلوچ ہمارے گھر آئے اور میری بہو نازیہ کو مارنا پیٹنا شروع کر دیا اور جب میں نے منع کیا تو انہوں نے مجھے بھی مار مار کر اد موہا کر دیا تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے شہناز بی بی کی درخواست پر تینوں افراد نور اکبر محمد انتظار اور نو بہار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...