دھمکیاں دینے کے الزام میں پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) قتل کے مقدمہ کے مدعی کی حمایت کرنے اور اس کا رکشہ چلانے پر مبینہ طور پر شہری کو اسلحہ دکھا کر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزام میں پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
مقدمہ کے مطابق معیزالحسن نے پولیس کو بتایا کہ ملزم حسن رضا نے اسے اسلحہ تان کر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ مدعی کے مطابق ملزم کے دو بھائی مقدمہ میں درج قتل کے مقدمہ کے سلسلے میں جیل میں ہیں، جبکہ وہ قتل کیس کے مدعی نعیم اکرم کی حمایت اور اس کا رکشہ چلا رہا ہے ، جس پر اسے مبینہ طور پر دھمکیاں دی جارہی ہیں۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments