بھینس واپس نہ کرنے پر مقدمہ درج

بھینس واپس نہ کرنے پر مقدمہ درج

سلانوالی(نمائندہ دنیا)سلانوالی کے نواح میں بطور امانت دی گئی ساڑھے 9 لاکھ روپے کی بھینس واپس نہ کرنے پر پولیس نے متاثرہ شخص کی درخواست پر امانت میں خیانت کرنے والے بددیانت شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 تفصیلات کے مطابق سلانوالی کے نواحی قصبہ شاہ نکڈر کے قریبی گاؤں چک نمبر 173 شمالی کے رہائشی صفدر حیات ولد احمد حیات نے تھانہ شاہ نکڈر پولیس کو ایک درخواست وا گزار کی تھی جس میں کہا گیا کہ میں نے آٹھ روز کے لیے راولپنڈی جانا تھا تو میں اپنی قیمتی بھینس مالیت ساڑھے نو لاکھ روپے اپنے ایک دیرینہ دوست عمر دراز ولد سعید احمد سکنہ چک نمبر 135 شمالی تحصیل سلانوالی کے پاس باندھ گیا میں راولپنڈی سے واپس آیا تو میں نے سعید احمد سے اپنی بھینس واپس مانگی تو اس نے کہا کہ مجھے پیسوں کی ضرورت تھی اور میں نے بھینس فروخت کر دی ہے اور پیسے مجھ سے خرچ ہو گئے ہیں اور میں جلد رقم واپس کر دوں گا اور رقم کی واپسی کے لیے بار بار وعدے کرتا رہا اور اب رقم دینے سے انکاری ہو گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...